اردو

شام | مقدس مقامات کی تعمیر نو کمیٹی کا سیدہ زینب کے روضہ مبارک کی تعمیر نو کا اعلان


دمشق میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے مقدس روضے کی تعمیر نو کے لئے ایرانی کمیٹی نے چھت کی مرمت اور دوبارہ تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔

کمیٹی نے اس مقدس صحن کی تعمیر نو کا حتمی خاکہ شائع کر دیا ہے اور اعلان کیا کہ 2022 میں زینبیہ کے مزار کی شمالی سمت کی تعمیر نو مکمل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کے بعد حضرت زینب کے مزار کے سرپرست نے زائرین کرام کی صحت کے تحفظ کے لئے حضرت زینب کے مزار کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔