اردو

روس | پیوٹن: کورونا وائرس بد تر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے


روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومت کو کورونا وائرس کے حالات میں ممکنہ تیزی کے لئے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال "بری" ہے اور "بدتر ہو سکتی ہے۔

بدھ کے روز ایک سرکاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیو ٹن نے عہدیداروں پر زور دیا ہے کہ وہ وائرس سے متعلقہ پابندیوں کو کم کرنے سے محتاط رہیں۔ صحت کے نظام کو مستحکم اور یقینی بنائے اور کسی اور لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔

روس میں کورونا وائرس کے 828،000 سے زیادہ کیسز اور 13،673 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ وسط مئی کے بعد سے روزانہ نئے انفیکشن کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ جب کہ صحت کے افسران روزانہ 5،000 سے زائد نئے کیسز کی اطلاع دی ہے۔