اردو

مقبوضہ فلسطین | غزہ میں کورونا وائرس کے 87 نئے کیسز درج


غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے آج بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 87 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں جب کہ کل 1587 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

وزارت صحت نے "کورونا" وائرس کی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ پچھلے مارچ سے اب تک متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1356 تک پہنچ گئی ہے ان میں سے 1233 ایکٹو کیسز ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اموات کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے جبکہ غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 114 ہے۔