اردو

ایران | علی ربیعی: روس کو کورونا ویکسین تیار کرنے میں تعاون کریں گے


ایرانی حکومت کے ترجمان "علی ربیع" نے کورونا ویکسین بنانے کے شعبے میں ایران اور روس کے مابین تعاون کے بارے میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ خوش قسمتی سے مختلف گروہ اور بیرون ممالک ویکسین بنانے میں کام کرتے رہے ہیں۔ ہم نے روس کے ساتھ ساتھ کچھ دوسرے ممالک کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔ ویکسین خریدنے پر بھی فالو اپ کیا جا رہا ہے جس کے کامیاب ہونے کے امکانات ہیں۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری رائے میں سلامتی کونسل کے دیگر ممبروں اور عالمی برادری کی رائے میں 20 ستمبر کو امریکہ کو مزید تنہائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

ربیعی نے زور دے کر کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے ممبروں نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ پچھلی پابندیوں کو بحال کرنے کا اسے کوئی حق نہیں ہے اور یہ کہ امریکی کوششوں سے بین الاقوامی برادری کی مخالفت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ سلامتی کونسل کی گذشتہ منسوخ قراردادوں سے متعلق پابندیاں فطری طور پر کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تھیں اور ان کو یکطرفہ طور پر نافذ کرنے کی کوشش مکمل طور پر بے معنی اور مضحکہ خیز تھی اور اس کا کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔