اردو

ایران | وزارت خارجہ: متحدہ عرب امارات سے توقع ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے


ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی حکمت عملی سے متعلق اپنی غلطی کا ازالہ کرے۔

پیر کو پریس کانفرنس میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے سعید خطیب زادہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لاتے ہوئے دو اسٹریٹجک غلطیاں کی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے نہ صرف اپنے اور اسرائیل کے مقام کے بارے میں علمی غلطی کی ہے بلکہ ان کا حساب کتاب بھی غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی حکومت کا غلط حساب کتاب یہ ہے کہ اسے غلط فہمی ہے کہ وہ خطے کے باہر سے سیکیورٹی خرید سکتی ہے۔

ہم سنجیدگی سے توقع کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے گا۔ ایران اپنی قومی سلامتی کی بات کرتے ہوئے کسی کے ساتھ مذاق نہیں کرے گا اور یہ بات ان (اماراتی) مخصوص چینلز کے ذریعہ واضح کر دی گئی ہے۔

انہوں نے فلسطین کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور تمام مظلوم عوام کو ایک ناگزیر اصول قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران فلسطینیوں کی حمایت کا خیر مقدم کرتا ہے۔