اردو

لبنان |اسماعیل ہنیہ اور منیر شفیق کی فلسطین کی تازہ ترین پیشرفت سے متعلق گفتگو


یونیوز کے مطابق حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے ہمراہ وفد نے پیر کی شب بیرون ملک فلسطین نیشنل کانفرنس کے سکریٹری جنرل منیر شفیق سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے فلسطین میں ہونے والی پیشرفت اور صدی کے معاہدے کے نفاذ اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض عرب ممالک کے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور مغربی کنارے کو اس حکومت سے الحاق کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ لبنان کے دورے کے دوران اسماعیل ہنیہ نے متعدد فلسطینی اور لبنانی شخصیات سے ملاقات کی جن میں بھیہ الحریری اور ولید جنبلاط شامل ہیں۔