اردو

لبنان | میشل عون نے کہا ہے کہ بیروت پورٹ دھماکے کے مجرموں کو سزا دی جائے گی


جمعرات کے روز لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ بیروت بندرگاہ دھماکہ غفلت یا لا علمی کا نتیجہ ہو سکتی ہے جن کو ضرور سزا ملے گی۔

عون نے سپریم ڈیفنس کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی کوئی بھی غلطی جو نقصان کا باعث ہو اب قابل قبول نہیں۔

ملاقات کے دوران صدر نے نگران وزیر ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی ایجنسیوں کے کمانڈروں اور بیروت پورٹ کی انتظامیہ کو اس پورٹ پر ایک نیا طریقہ کار وضع کرنے کا کام سونپا ہے۔

جمعرات کے روز بیروت پورٹ کے ڈیوٹی فری زون میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے۔ یاد رہے کہ بندرگاہ پر مہلک دھماکے کے ایک ماہ پہلے 200 افراد ہلاک 6،500 دیگر زخمی اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے۔

لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پولیس نے عوامی استغاثہ کے نوٹس پر بیروت بندرگاہ میں آگ لگنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔