اردو

ایران | ذوالفقار 99 مشقوں کا آغاز


جمعرات کے روز ایرانی فوج بحیرہ عمان، جنوبی ایران میں ذوالفقار 99 مشقوں کا مرکزی مرحلہ انجام دے رہی ہے۔

یہ مشقیں آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کے جنوبی اسٹریٹجک حصے کے مشرق میں اور بحر ہند کے شمال میں دو ملین مربع میٹر کے علاقے میں منعقد کی جارہی ہے۔

حکمت عملی کے منصوبوں پر عمل درآمد، سطح زمين سے سطح زمين پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائلوں کا تجربہ ، سطح زمین سے فضاء میں اپنے ھدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کا تجربہ، راکٹ لانچرز اور ڈرونز وغیرہ کی مدد سے علاقائی پانیوں کا دفاع آرمی کا بنیادی مقصد ہے۔

ذولفقار-99 کے انعقاد کے پیچھے دوسرا مقصد قومی فضائی حدود اور ان کی نگرانی کرنا ہے تاکہ دشمنوں کے اہداف کا مقابلہ کیا جاسکے۔

کوآرڈینیشن امور آرمی کے ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ آج ذوالفقار-99 مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا۔