اردو

آذربائیجان | ناگورنو - کاراباخ میں جنگ بندی کے بعد باکو نے آرمینیائی فوجی گاڑیوں کی تباہی کی ویڈیو جاری کر دی


یونیوز کے مطابق ناگورنو-کاراباخ میں جنگ بندی کے چند گھنٹوں کے بعد آزربائیجان کی وزارت دفاع نے آرمینیائی ڈرون اور فوجی گاڑیوں کی تباہی کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ فوجیوں گاڑیوں کا مقصد علاقے میں فائر بندی کی خلاف ورزی کرنا تھا۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے جنگ بندی کے جواب میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین اعلان کردہ جنگ بندی ایک انسانی ہمدردی کے طور پر بہت اہم ہے ، لیکن وہ ناگورنو - کاراباخ بحران کا مستقل حل چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آذربائیجان، روس اور آرمینیا کے سہ فریقی اجلاس کے بعد جو 10 گھنٹے سے زیادہ عرصہ تک جاری رہا ناگورنو-کاراباخ خطے میں دوپہر 12 بجے سے جنگ بندی شروع کر دی گئی تھی۔