اردو

لبنان | سعد الحریری: میں ان اصلاحات کو نافذ کرنے کے لئے تیار ہوں جو تمام حکومتیں کرنے میں ناکام رہی ہیں


یونیوز کی خبر کے مطابق لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری جنہوں نے گذشتہ ہفتے وزیر اعظم کی حیثیت سے نئی کابینہ کا اعلان کیا تھا، آج لبنانی صدر میشل عون سے ملاقات کی ہے۔

سعد الحریری نے میشل عون سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا منصوبہ لبنان کی نجات کے لئے ہے یہ ہر کوئی جانتا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے پاس سیاسی تنازعات کے سبب اسے کھونے کا وقت نہیں ہے۔"

انہوں نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے صدر کو آگاہ کیا تھا کہ وہ فرانسیسی منصوبے کے تمام پہلوؤں کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی گروہوں کے ساتھ رابطے کے لئے ایک وفد بھیجیں۔