اردو

ایران | حکومتی ترجمان: امریکہ، عوام کو دھوکہ دیتا ہے


ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے کہا کہ امریکہ نے ایران پر پابندی عائد کر دی تھی اور اسی وقت یہ دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا کہ ایران پر پابندیاں نہیں ہیں۔

منگل کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے علی ربیعی نے امریکی بینکاری پابندیوں اور کورونا وائرس اور ان کے اثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کرنسی کی منتقلی کی اجازت نہیں دیتا اور کہتا ہے کہ کوئی پابندی نہیں ہے۔

اس حقیقت کا ذکر کرتے ہوئے کہ دوائی کی قلت نے ایرانی قوم کی صحت کو متاثر کیا ہے علی ربیعی نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں نے ادویات، طبی ساز و سامان اور یہاں تک کہ غذائی اجناس کی درآمد پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے۔

امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں سے لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا ہے جبکہ کئی مشہور بین الاقوامی عدالتوں نے اس کی مذمت کی ہے۔

علی ربیعی نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور یورپ کو امریکی احکامات پر عمل نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ ایرانی قوم کے خلاف جرم ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ یورپ کی بھی بہت ساری ذمہ داریاں ہیں اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کو بھی پورا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ جے سی پی او اے کے نفاذ کے سلسلے میں یورپ امریکہ کی فرمانبرداری نہ کرے۔