اردو

اردن | کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز اور ہلاکتیں: 2،423 کیسز اور 32 اموات


آج بدھ کے روز ، اردنی حکام نے کورونا وائرس کے آغاز کے سے لے کر اب تک یومیہ متاثر ہونے والے افراد اور اموات کی سب سے زیادہ تعداد کا اعلان کیا۔

وزارت صحت نے 2،423 نئے کیسز ریکارڈ کیے ، جس کے بعد اردن میں پہلی مرتبہ کورونا کیسز 30،000 سے تجاوز کر کے 30،550 ہو گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں 32 اموات ریکارڈ کرنے کے بعد 257 اموات کے ساتھ اردن میں پہلی مرتبہ 250 کا ہندسہ عبور ہو گیا ہے ۔