اردو

پاکستان | وزیر دفاع پاکستان کا اپنے ترک ہم منصب سے سلامتی اور دفاع کے شعبوں پر تبادلہ خیال


اتوار کے روز ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آکار نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں انہوں نے اپنے ہم منصب پرویز خٹک سے ملاقات کی ہے۔

فریقین نے سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترک وزیر نے دونوں ممالک کے عوام کے مابین باہمی تعاون اور بھائی چارے کے تعلقات پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد کے دورے کے موقع پر انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی ہے۔