اردو

فرانس | لبنانی مرکزی بینک کے گورنر کے خلاف فرانس میں مقدمہ درج


سماجی تنظیم شیرپا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے لبنان میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے بارے میں فرانسیسی مالیاتی پراسیکیوٹر اور وکلاء کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر مقدمہ دائر کیا ۔

تنظیم نے کہا ہے کہ مقدمے کا مقصد نہ صرف منی لانڈرنگ ہے جو 2019 کے بحران کے سلسلے میں ہے بلکہ گزشتہ کچھ سالوں سے فرانس میں لبنانی نجی شعبے، سرکاری عہدیداروں اور کچھ لگژری ریل اسٹیٹ کے حصول سے بھی وابستہ ہے ۔

شیرپا میں غیر قانونی مالی بہاؤ پروگرام کی ڈائریکٹر لورا روسیو نے وضاحت کی کہ لبنان میں بدعنوانی کے الزامات کے بارے میں فرانس میں دائر مقدمہ لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامہ ، انکے بھائی اور ان کے ایک معاون کے خلاف دائر کیا گیاہے ۔ گذشتہ جمعہ کو دائر کیے گئے مقدمہ فرانس میں غیر منقولہ جائداد، اثاثوں اور لاکھوں یورو سے متعلق ہے ۔

دوسری جانب لبنانی مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامہ نےاپنے اوپر لگائے گئے الزام کی تردید کی ہے ۔ کیونکہ سوئس اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق اس نے لبنان کے مرکزی بینک سے منسلک منی لانڈرنگ اور ممکنہ غبن کی تحقیقات کے سلسلے میں لبنان سے قانونی مدد کی درخواست کی ہے ۔