اردو

امریکہ | لبنانی نژاد ڈیموکریٹک ممبر نے دعائے افتتاح سے تقریر شروع کی


امریکی ریاست مشی گن میں ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک ممبر عبد اللہ حمود نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر دعائے افتتاح کے ایک حصے کی تلاوت کی ۔ اس دعا کو خصوصی طور پر رمضان المبارک کی راتوں میں تلاوت کیا جاتا ہے ۔

لبنانی نژاد امریکی نمائندے جنوبی قصبے کونین سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت ریاست کے دارالحکومت ڈیربورن شہر کے میئر کے لئے انتخاب لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ دعا ہے جسے رمضان المبارک کی راتوں میں خصوصی طور پر تلاوت کیا جاتا ہے ۔

حمود نے دعا کے ایک حصے کی تلاوت کی جو اس کے تمام ساتھییوں نے سنی ۔

دعائے افتتاح رمضان کے مہینے کی ایک دعا ہے اور یہ اس مہینے کی ہر رات میں پڑھی جاتی ہے ۔ دعا میں اخلاقی اور روحانی مضمرات شامل ہیں جو نماز پڑھنے والے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کچھ نظریاتی مشمولات اس دعا سے نکالی جاسکتی ہیں ۔ اس دعا میں رسول اکرم (ص) اور آپ کے اہل بیت (ع) کے لئے ایک ایک کرکے دعائیں شامل ہیں اور اس کی دعا امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کی دعا کے ساتھ ہی ختم ہوتی ہے ۔