اردو

بھارت | کرونا وائرس بے قابو ، ایک ہی دن میں 4 ہزار اموات درج


سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں ایک نیا ریکارڈ بن گیا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تقریبا چار ہزار افراد ہلاک اور4 لاکھ 12ہزار نئے کیسز درج ہوئے ۔

وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ اموات کی تعداد 3،980 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 412،262 نئے کیسز درج ہوئے ہیں ۔ ان اعدادوشمار کے بعد کرونا کے آغاز سے اب تک 230168 اموات ہوچکی ہیں جبکہ کرونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 21.1 ملین ہوگئی ہے ۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں اموات کا ایک چوتھائی حصہ جبکہ عالمی سطح پر وائرس سے متاثرہ افراد کا 46 فیصد ریکارڈ کیا ہے ۔

بھارت میں کرونا واقعات جس میں اسپتالوں کے بیڈ بھر چکے ہیں ۔ آکسیجن ختم ہونے سےاموات میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسپتالوں میں بستر یا آکسیجن سلنڈر کے منتظر کئی افراد ایمبولینسوں اور کار پارکنگ میں جاں بحق ہو گئے ۔

ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے دنیا بھر میں 5.7 ملین کیسز ریکارڈ کیے گئے اور 93،000 سے زیادہ اموات ہوئیں ۔ صرف ہندوستان میں ہی 2.6 ملین نئے کیس درج ہوئے جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں اور اس دوران 23،231 اموات ہوئیں ۔