اردو

لبنان | منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، 3 ارکان گرفتار


لبنان میں قانون نافذ کرنے والے اداے کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے جوڈیشل پولیس یونٹ کے خصوصی گروپ کےہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی ۔ اس کاروائی کے نتیجے میں 3منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے جبکہ انکے قابضےسے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئیں ہیں ۔

ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا نیٹ ورک جعلی کار پلیٹوں اور شناختی کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے ان اشیاء کو منتقل کرتا ہے ۔ اس کے ممبران منشیات گودام کے طور پر ایلے میں ایک اپارٹمنٹ بھی استعمال کرتے ہیں ۔

انہوں نےمزید کہا کہ 28 اپریل کو مذکورہ گروپ نے بیک وقت کاروائیاں کیں ۔ ارایا کے علاقے میں پہلی بار جعلی پلیٹوں والی ڈرائیو رینج روور میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

بیروت کے جنوبی نواحی علاقے سیفیر میں اسی منشیات فروش نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والی ایک اور کار پکڑی گئی اور ایک لبنانی شہری کو جعلی شناختی کارڈ اٹھاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جس کا تعلق شامی قومیت سے ہے۔

دیر قوبیل کے ایک اپارٹمنٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا اور بڑی مقدار میں منشیات اور لبنانی کرنسی قبضے میں لی گئی ہے۔