اردو

جنوبی کوریا | 5 منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 9 افراد جاں بحق


حکام نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں پانچ منزلہ عمارت اچانک گرنے سے ایک بس ملبے کے نیچے آ گئی ، جس کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

فوٹیج میں دکھایا گیا کہ دھول کے ایک بڑے بادل کے بیچ بس ملبے تلے دب گئی ۔

عمارت کے سامنے رکنے والی بس میں 17 افراد سوار تھے جب بدھ کے روز سیئول کے جنوب مغرب میں واقع شہر گوانجو میں یہ حادثہ پیش آیا ۔

قومی فائر ایجنسی نے بتایا کہ نو مسافر ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہدام سے قبل تمام کارکنوں کو انہدام سائٹ سے نکال لیا گیا تھا ۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ حکام نے بتایا ہے کہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔