اردو

مقبوضہ فلسطین | اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید


فلسطینی بچے محمد سعید ہمائیل کو آج جمعہ کو اسرائیلی قابض فوج نے فائرنگ کر کےشہید کردیا گیاہے،نابلس کے جنوب میں واقع بیئٹا قصبے میں پہاڑ صبیح فلسطینیوں کے مظاہرہ کے دوران قابض فوج نے مظاہرین طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے بتایا ہے کہ قصبے میں ایک آبادکاری مخالف مارچ کو روکنے کیلئے صیہونی فوج نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں محمد سعید ہمائیل کو دل میں گولی لگنے کے نتیجے میں شیہد ہوگیا۔

بچہ ہمائل نابلس کے جنوب میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں بیٹا سیکنڈری اسکول فار بوائز میں گیارہویں جماعت کے طالبعلم تھا ۔

فلسطینی ریڈ کریسنٹ میں ایمبولینس اور ایمرجنسی اہلکار احمد جبریل نے بتایا کہ "لڑکے کے سینے میں ایک گولی لگی تھی اور وہ تشویشناک حالت میں فیلڈ اسپتال لایا گیا تھا جہاں اسے فورا ہی رافدیہ سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا تھابعدازں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

جبریل نے مزید کہا کہ ہلال احمر کے عملے نے 110 زخمیوں سے کو ہسپتال پہنچایا، جن میں 11 افراد فائرنگ سے، 16 دھات کی گولیوں ، 65 آنسو گیس بموں سے جبکہ 20 جسمانی حملہ مٰیں زخمی ہوئے تھے۔