اردو

یمن | مقبوضہ فلسطین میں مزاحمتی تحریکوں کو پچاس ملین ریال کا عطیہ


آج صنعا کے گورنر نے ایک مالی عطیہ پیش کیا جو پچاس ملین ریال ہے۔ اس موقع پر انہوں نے
متعلقہ حکام سےاس امید کا اظہار کیا کہ یہ رقم مقبوضہ فلسطین میں مزاحمتی تحریکوں اور مظلوم عوام تک پہنچائیں گے۔

یمنی کارکنوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ فلسطینی مزاحمت کے فرزندوں کے ساتھ متحد ہیں اور انہوں نے بچوں اور خواتین کے خلاف صہیونی دشمن کے جرائم کا جواب دینے کے لئے فلسطین اور اس کے عوام کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا ہے ۔

یاد رہے کہ یمن میں گذشتہ سات سالوں سے سعودی بربریت جاری ہے جس کے باعث وہاں عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزانے پر مجبور ہیں۔